حب(ڈیلی گرین گوادر)حب میں مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق منگل کی شام کو حب کے علاقے اکبر کالونی شارجہ گراؤنڈ کے قریب ڈکیتی نے قلات سے حب چھٹی پر آنے والے اے ٹی ایف اہلکار عبدالماک کو لوٹنے کی کوشش کی تو انہوں نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگئے لاش ضابطے کی کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی حب میں بدامنی کی بڑھتی لہر سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے
حب میں ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا

ٹیگز:
حب
