اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈٰیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت مخالف لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں تاہم پیپلز پارٹی کو اس پر تحفظات ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔ اس لئے پی ڈی ایم کا 26 مارچ کو لانگ مارچ ملتوی کرنے کر دیا گیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔

