کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے پریس کلب جعفرآباد کے نائب صدر، فدا حسین اور دیگر صحافیوں کے ساتھ بھاگ سے واپسی پر نواحی علاقے میں پیش آنے والے راہزنی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ راہزنی کا واقعہ پیر تیار شاہ غازی سے واپسی پر پیش آیا واردات کے دوران صحافیوں کو گن پوائنٹ پرموبائل فونز، کیمرہ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کیا گیا اورملزمان مقامی انتظامیہ کے تمام تر دعووں کے باوجود موقع سے فرار ہوگئے۔بی یو جے نے اس امر پر شدید تشویش ظاہر کی ہے کہ بولان انتظامیہ علاقے میں پیش انے والے ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کر رہی ہے جس کے باعث شہریوں کی جان ومال دن بدن خطرات سے دوچار ہورہے ہیں بلوچستان کے صحافی جو کہ محدود وسائل کے باوجود دباو میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں راہزنی کے ایسے واقعات ان کے لیے شدید عدم تحفظ کا سبب بن رہے ہیں۔بی یوجے نے مطالبہ کیا ہے کہ جعفرآباد کے صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے راہزنی کے واقعے میں ملوث ملزمان کوگرفتار کر کے ان سے صحافیوں سے چھینا گیا سامان جلد از جلد برآمد کیا جائے۔
جعفرآباد پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ راہزنی کا واقعہ قابل مذمت ہے، بی یو جے

ٹیگز:
بی یو جے
