کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر خزانہ سردارعبدالرحمن کھیتران نے آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ریلیف پہنچانے کے لیے صوبائی حکومت تمام سرکاری ملازمین کیتنخواہوں میں 15%اضافہ 2017 کی بنیادی تنخواہ کے مطابق، پنشن میں 15% اضافہ اور ایڈہاک الاؤنسزوفاقی حکومت کے طرز پر ضم کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدورں کی کم سے کم اُجرت 25000روپے مقرر کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو کم کرنے کے لیے 15%ڈی آر اے (DRA) دے چکی ہے محکمہ صحت کے پیرا میڈکس اور ٹیکنکل اسٹاف کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس (HPA)اور ہیلتھ رِسک الاؤنس (HRA)میں 100%اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ زیدہسپتال میں تعینات ڈاکٹر ز کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطوراعزازیہ دی گئی سرکاری ملازمین کی بڑھتی پنشن اور حکومت مالی مشکلات کے حل کے لیے پہلے سے قائم بلوچستان پنشن فنڈ میں 4ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بہت جلد Chief Minister Complaint Management System متعارف کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہونہار طلبا کے لیے 1ارب روپے کی لاگت سے لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کرا رہی ہے مالی سال 2022-23میں مذکورہ اسیکم کے لیے 50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
حکومت بلوچستان کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا اعلان

ٹیگز:
حکومت
