مردان (ڈیلی گرین گوادر)مردان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق واقعہ مردان کے علاقے جھنڈے بازار میں پیش آیا جہاں گودام کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلکیس اسپتال منتقل کردیا۔

