کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تھانہ شالکوٹ کی حدود ہزار گنجی میں واقع ایک نجی بینک میں مسلح افراد نے ڈکیتی کی واردات کے دوران تین کروڑ پچاس لاکھ روپے لوٹ لیے۔پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر نقدی لے کر فرار ہو گئے، جبکہ واردات میں ایک خاتون کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔پولیس نے تحقیقات کے دوران بینک کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ڈکیتی میں ملوث تھا۔ گرفتار گارڈ سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
ہزار گنجی میں نجی بینک میں مسلح ڈکیتی، تین کروڑ پچاس لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

ٹیگز:
ہزار گنجی
