کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افرادکی بازیابی حکمرانوں وسیکورٹی اداروں پرفرض وقرض ہیں لاشیں گرانے لاشیں پھینکنے گرفتاری جھوٹے مقدمات سے مسائل بدامنی اورپریشانی میں اضافہ ہواہے۔مذاکرات بات چیت سے روگردانی طاقت کے استعمال نے حالات خراب کیے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب وفودسے ملاقات میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کوجیل خانہ نوگوایریابناکرحکمرانی کرنادانشمندی نہیں۔بلوچستان بارودپرکھڑالاپتہ افرادکی بازیابی کے بجائے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہے حکمران مقتدرقوتیں بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل,لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے بامقصدمزاکرات کریں بات چیت سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں طاقت کااستعمال گولی اورگالی گرفتاری تشددجلتی پرتیل ڈالنے کے مترادف ہے جماعت اسلامی بلوچستان کے مسائل کے حل لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے یرسطح پرجدوجہدکررہی یے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں
لاپتہ افرادکی بازیابی حکمرانوں وسیکورٹی اداروں پرفرض وقرض ہیں،مولاناہدایت الرحمان بلوچ

ٹیگز:
مولاناہدایت الرحمان بلوچ
