کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے چچا زاد وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر نوابزادہ خالد خان مگسی، چیف آرگنائزر و سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی، سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سابق چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو، رکن بلوچستان اسمبلی آغا عمر احمدزئی، صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی، صوبائی سیکرٹری جنرل مٹھا خان، سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سابق سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر عبدالقادر، سردار سخی بھئی خان سمالانی، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، خواتین ونگ کی صدر فرح عظیم شاہ، رئیسہ گچکی، ضلعی کوئٹہ صدر احسان اللہ خاکسار سمیت دیگر رہنماں نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔رہنماں نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پارٹی کے تمام رہنما اور کارکنان لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
میر سرفراز بگٹی کے چچا زاد وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کی تعزیت

ٹیگز:
سرفراز بگٹی
