کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیچاری ہاؤس،سریاب کلی نیچاری میں ملک ادریس نیچاری عبدالقدوس نیچاری کے رہائش گاہ پر بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں اہم کار نرمیٹنگ کا انعقاد۔جس میں یونین کونسل 7 وارڈ 3,,,4 کے علاقے متعبرین نے شرکت کی جس میں نیشنل پارٹی کے رئنماء چیرمین محمد اسلم بلوچ، ماسٹر محمد عمر نیچاری، میر محمد یوسف نیچاری، میر احمد خان نیچاری،جمیل مری، محمد یاسین زہری، محمد آصف نیچاری، عبدالواحد نیچاری، عمان اللّٰہ نیچاری، ملک ریاض مینگل،عمیر نیچاری ،حبیب اللّٰہ نیچاری،محمد حیات نیچاری، محمد ناصرجتک،عرفان رائیسانی،سعید رئیسانی، ودیگر علاقے متعبرین نے شرکت کی، وارڈ 3,,,4 پر نیشنل پارٹی کے رئنماء نامزد امیدوار عبدالقدوس نیچاری،ملک محمد ادریس نیچاری،کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا،چیر مین اسلم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ووٹ امانت ہے اور اس کا ہے۔س ذمہ داری کو مفاد پرستی کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔
انکلو ان کے خلاف جنہوں نے اپ کے بچوں کے منہ سے ان کا نوالہ چھینا اپ کے حقیقی عوامی نمائندوں کا ووٹ چھڑایا نکلو ان ظالموں کے خلاف جنہوں نے اپ کے علاقے کو 20 سال پیچھے دھکیل دیا اندھیروں میں نکلو ان ظالموں کے خلاف جو ابھی موجودہ حکومت میں ہیں اج کے اس جدید دور میں اپ کے پاس بجلی نہیں گیس نہیں اسپتال نہیں اسکول نہیں نکلو ان کے خلاف اپ اپنے حق کے لیے اواز بلند اور نیشنل پارٹی کے پرچم تلے اپنی اواز بلند کرو اور نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں،میر محمد یوسف نیچاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کے لیئے حیلے بہانے ڈھونڈھ رہا ہے کبھی موسم کی خرابی ، کبھی حالات کی خرابی اور کبھی آل پارٹیز کا نام پہ غلط بیانی کرکے الیکشن کمیشن پہ دباؤ ڈال رہا ہے کہ انتخابات ملتوی ہوں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ فارم 47کے ذریعے آئے ہوئے جعلی مسلط کردہ عناصر بلدیاتی انتخابات میں بری طرح بے نقاب ہوجاہینگے اور ان کی اصل حقیقیت سامنے آہیگی جس سے بچنے کا واحد راستہ بلدیاتی انتخابات کا التوا ہے,،ملک ادریس نیچاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا سازش کے تحت کوئٹہ کے بلوچ علاقوں سمیت بلوچستان بھر میں نوجوانوں کو لاپتہ کرکے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہےمطالبہ کرتے ہیں
کہ بلوچستان کے مسئلے کو پرامن گفت وشنید سےحل کیا جائے اور چھاپوں کا سلسلہ بند کرکے نوجوانوں کو ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے،عبدالقدوس نیچاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق منعقد کیئے جاہیں ،انتخابات روک کر کوئٹہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے ،بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کے مطابق شفاف اور بروقت انعقاد حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ حکومت انتخابات کے انعقاد سے روگردانی کی کوششوں میں ہے،، ماسٹر محمد عمر نیچاری نے خطاب کرتے ہوئےکہا ملک ادریس نیچاری مخلص، نڈر اور باصلاحیت نوجوان ہے جو ہمیشہ عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہے۔مجھے دلی مسرت ہے کہ اس نے خالص عوامی جذبے کے تحت الیکشن کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ مجھے پورا یقین اور مضبوط امید ہے کہ وہ سیاسی جدوجہد میں کامیابی حاصل کرے گا اور عوام کے اعتماد اور توقعات پر پورا اترے گا۔ہماری جانب سے ملک ادریس عبدالقدوس کو جانی، مالی اور اخلاقی ہر قسم کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا، اور ہم ہر مشکل وقت میں اس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔انشاءاللہ جیت ملک ادریس نیچاری عبدالقدوس نیچاری کی ہوگی۔

