کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ نیواڈہ کے قریب ایک مسافر خانے سے نامعلوم شخص کی کئی دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ مزید قانونی اور طبی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ایدھی کے مطابق لاش کی شناخت کے لیے متعلقہ حکام کو مطلع کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے محرکات اور وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
کوئٹہ نیواڈہ کے قریب مسافر خانے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ٹیگز:
کوئٹہ
