کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی حکومت نے ضلع کوئٹہ میں 28 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر کیا گیا، جس کا مقصد انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت پاک فوج جبکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت ایف سی کو سیکیورٹی تعینات کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ فوج تھرڈ اور ایف سی سیکنڈ ٹیئر کو کوئیک ری ایکشن فورس موڈ میں تعینات کیا جائے گا۔
کوئٹہ ` 28 دسمبر بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پاک فوج اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ

ٹیگز:
دسمبر
