کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہیں۔
کوئٹہ،نواں کلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،6 شدید زخمی

ٹیگز:
نواں کلی
