واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر)امریکا کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع براؤن یونیورسٹی کی انجینرنگ بلڈنگ میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگیں۔فائرنگ کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک 8 زخمی ۔ادھر براؤن یونیورسٹی کو فائرنگ کے سبب بند کردیا گیا جبکہ حملہ آور کو بھی اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ امریکاکے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا اس سال یہ 70 واں واقعہ ہے۔
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک 8 زخمی

ٹیگز:
امریکا
