پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)ایف سی بلوچستان (ساوتھ) پنجگور رائفلز کی جانب سے موسم سرما کے دوران مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے ایک فلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی نادار افراد میں گرم کپڑے، جوتے اور کمبل تقسیم کیے گئے۔تقریب میں پنجگور کی سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی، کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایف سی بلوچستان (ساوتھ) ہمیشہ پنجگور کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتی ہے اور ایسے اقدامات معاشرتی ہم آہنگی اور خدمت خلق کا پیغام دیتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر شرکا نے ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کے اس فلاحی اقدام کو سراہا اور خصوصی شکریہ ادا کیا۔
پنجگور ایف سی بلوچستان سا وتھ نے مستحقین کے لیے موسم سرما فلاحی پروگرام کا انعقاد کیا

ٹیگز:
پنجگور
