کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ سیاسی وریاستی قیادت کے مابین میثاق قومی سلامتی و ملکی بقا انتہائی ناگزیر ہے،ضد انا پرستی اور ذاتی مفادات کے حصول کی سوچ سے ملک کودرپیش حالات کی سنگینی میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی رسہ کشی ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے ملک و قوم کو درپیش سنگین مسائل اور معاشی بحران سے دائمی نجات کے لئے قابل عمل متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور پارلیمنٹ کی توقیر کی بحالی و مضبوطی کے لیے متفقہ قانون سازی کی جائے۔سیاسی معاشی ریاستی اور دیگر تمام مسائل کا حل مظبوط بااختیار پارلیمنٹ ہے۔سردار بھوتانی نے کہا کہ ریاست کا سب سے اہم ترین ستون پارلیمنٹ اور تمام ریاستی ادارے اسی بنیادی ستون کے سہارے قائم ہیں۔جمہوری عظمت و اتھارٹی کا تقاضا ہے کہ تمام ریاستی ادارے پارلیمنٹ کے سامنے سر نگوں ہوکر آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض کی ادئیگی یقینی بنائیں۔
سیاسی وریاستی قیادت کے مابین میثاق قومی سلامتی و ملکی بقا انتہائی ناگزیر ہے،سردار صالح بھوتانی

ٹیگز:
سردار صالح بھوتانی
