بنوں (ڈیلی گرین گوادر) بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللّٰہ شہید ہوگئے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بنوں کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہے جس میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی بھی ہوا۔پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
وزیرستان ٗ گاڑی پر حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ سمیت 4 پولیس اہلکار شہید

ٹیگز:
وزیرستان
