کراچی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے وزیر اعلٰی سے ملاقات کر کے اخبار فروشوں کے مسائل حل کرینگے۔ جو مسائل وفاق کی سطح کے ہیں وہ وفاقی حکومت حل کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر وفاقی حکومت اور اے پی این ایس کے صدر سید سرمد علی شاہ نے بلوچستان اخبار فروش یونین کے جنرل سکریٹری میر احمد راسکووال، حاجی سعید احمد سے کراچی میں ملاقات کے دوران یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے جلد از جلد کوئٹہ آنے کی دعوت بھی قبول کی۔ ملاقات کے دوران آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سکریٹری جنرل ٹکا خان عباسی، کراچی یونین کے صدر حاجی اقبال، جنرل سکریٹری حمید ڈاڈا، اسلام آباد یونین کے صدر چوہدری شریف، راولپنڈی یونین کے جنرل سکریٹری عقیل عباسی، لاہور یونین کے صدر چوہدری عاشق علی، حیدرآباد یونین کے صدر عامر افضال شاہ، میر پور خاص سندھ کے صدر ایوب مہر، عمر کوٹ کے صدر غلام مصطفٰی مہر اور ملک بھر سے آئے ہوئے فیڈریشن کے رہنماء موجود تھے۔ اے پی این ایس کے صدر نے مزید کہا کہ عنقریب اسلام آباد یا لاہور میں فیڈریشن کے رہنماؤں اور حکومت کے اعلٰی حکام سے ملاقات کر کے ملک بھر کے اخبار فروشوں کے مسائل کو حل کریں گے۔
ملک بھر کے اخبار فروشوں کے مسائل کو حل کریں گے ، سید سرمد علی شاہ سے میر احمد راسکووال، حاجی سعید احمد کراچی میں ملاقات

ٹیگز:
کراچی
