گنداواہ(ڈیلی گرین گوادر) گنداواہ نوتال روڈ پر مسافر ویگن لوٹ لی گئی تفصیلات کے مطابق گنداواہ نوتال روڈ پر لانڈھی (ضلعی حدود نصیرآباد) کے قریب جیکب آباد سے گنداواہ آنے والی مسافر وین کو مسلح افراد نے روک کر لوٹ لیا۔ واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مسافروں سے نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیاء چھین لیں، جبکہ ویگن کی چھت پر بندھی 125 ہنڈا موٹر سائیکل بھی اتار کر لے گئے۔علاقے میں ڈکیتی کے اس واقعے سے خوف و تشویش کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گنداواہ تا نوتال روڈ پر گشت بڑھایا جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ مسافروں کو تحفظ مل سکے۔
گنداواہ نوتال روڈ پر مسافر ویگن لوٹ لی گئی

ٹیگز:
گنداواہ
