کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت میڈیکل اسٹور ڈیپارٹمنٹ (ایم ایس ڈی) بلوچستان کے امور اور ادویات کی خریداری کے طریقہ کار کی شفافیت کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی، پراجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ ثاقب کاکڑ، سیکشن آفیسر ڈوپلمنٹ ریاست علی، سیکشن آفیسر بجٹ نور احمد، فارماسسٹ نعمت اللہ، سوفٹ وئیر انچارج فضل کاکڑ اور اسٹاف آفیسر سیکرٹری صحت میر شوکت زہری نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی نے سیکرٹری صحت کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سرکاری میڈیکل اسٹور ڈپو(ایم ایس ڈی)کا سسٹم مینیول طور پر چل رہا ہے جس کے نتیجے میں ریکارڈ، اسٹاک اور سپلائی مینجمنٹ کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔سیکرٹری صحت عبداللہ خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹراسماعیل میروانی نے ایم ایس ڈی میں ادویات کے اسٹاک پہنچنے، ذخیرہ کرنے اور بھیجنے کے لیے سپلائی چین مینجمنٹ اور احتسابی فریم ورک سافٹ وئیر، 10 kv سولر سسٹم، کمپیوٹرز اور پرنٹرز کی فراہمی پر پراجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ ثاقب کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ایس ڈی ڈویژنل سطح پر ہسپتالوں کی ضروریات کے مطابق ادویات اور طبی آلات کی خریداری کرکے انہیں فراہم کرے گی۔ادویات کی خریداری، ٹرانسپورٹیشن اور اسٹوریج کے عمل میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔ایم سی ڈی بلوچستان میں ادویات کی خریداری کے ریکارڈ میں بہتری کے لیے کئی اصلاحتی اقدامات اٹھاے جا رہیھے خاص طور پر ڈیجٹلائزیشن کاعمل یعنی کمپیوٹر سوفٹ وئیر پروگرام کیذریعے دفتری کام کا ریکارڈ رکھا جاے گا۔ایم ایس ڈی کی تمام ادویات، ڈسپوزیبل اور دیگر طبی آلات و مشینری کیاسٹاک کا ڈیٹا سپلائی چین مینجمنٹ اور احتسابی فریم ورک پر مکمل طور منتقل ھونے سے شفافیت اور معلومات تک بروقت رسائی حاصل ھو سکے گی۔سپلائی چین مینجمنٹ اور احتسابی فریم ورک کے نفاذ سے ادویات اور طبی آلات و مشینری کی نقل وحرکت پر کنٹرول و نگرانی، ادویات کی زائد المعیاد مدت کے اختتام کی نشاندھی، ادویات کے پہلے اندارج اور پہلے مرحلے میں استعمال، ادویات اور دیگر طبی آلات و مشینری کا درست استعمال، ریکارڈ کا روزانہ کی تازہ معلومات، بجٹ کے عین مطابق اخراجات اور کاغذ کی بچت اور اسٹاک کی درست لاگت وغیرہ شامل ہیں۔ایم سی ڈی بلوچستان میں ادویات کے ریکارڈ میں بہتری کے لیے کئی اصلاحتی اقدامات اٹھاے جا رہے ہیں خاص طور پر ڈیجٹلائزیشن کاعمل یعنی کمپیوٹر سوفٹ وئیر پروگرام کیذریعے دفتری کام کا ریکارڈ رکھا جاے گا۔قدرتی آفات کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع کو ایمرجنسی بنیادوں پر ادویات اور ضروری طبی آلات کی فراہمی میں ایم ایس ڈی کا کردار قابل ستائش ہیں۔ضلع کی سطح پر ادویات کو اسٹور کرنے کے لئے کولڈ اسٹوریج اور وئیر ہاوسز کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی کو ایم ایس ڈی کی عمارت کی بہتری اور ادویات کی اسٹوریج کی استعداد میں اضافے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی
ایم ایس ڈی ڈویژنل سطح پر ہسپتالوں کی ضروریات کے مطابق ادویات فراہم کرے گی، ڈاکٹراسماعیل میروانی

ٹیگز:
ڈاکٹراسماعیل میروانی
