کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کوسہ کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔ معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام ضلع حب میں انتظامی امور اور متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ معطلی کے دوران متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش رہیں گے جبکہ ان کی جگہ تعینات کردہ افسران امور کو جاری رکھیں گے۔ حکومتی ترجمان نے کہا کہ تعلیمی اور انتظامی معاملات میں شفافیت اور موثر کارکردگی یقینی بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا کوسہ 90 روز کے لیے معطل

ٹیگز:
حب نثار احمد
