کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر پوری قوم کو خوشی دی اور اس کامیابی سے ثابت ہوا کہ ہماری ٹیم ہر میدان میں صلاحیت اور عزم رکھتی ہے وزیر اعلیٰ نے سری لنکن ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ مہمان ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرکے اسپورٹس مین اسپرٹ کی بہترین مثال قائم کی انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی کرکٹ سے وابستگی اور جذبہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا فروغ اس بات کا ثبوت ہے کہ امن کی فضا مضبوط ہو رہی ہے اور دہشت گردی کے عزائم ہمیشہ ناکام ہوں گے کھیلوں کے میدان آباد ہونا امن کی جیت کا واضح ثبوت ہے میر سرفراز بگٹی نے بابر اعظم کی سنچری کو ٹیم کے حوصلے اور عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انفرادی کارکردگی پوری ٹیم کے جذبے کی آئینہ دار ہے وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ قومی ٹیم اپنی کامیابیوں کا سلسلہ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رکھے
میرسرفراز بگٹی کی سری لنکا کے خلاف سریز میں کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

ٹیگز:
میرسرفراز
