گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادر کے ساحل پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں نوجوان واحد بخش ولد محمد مراد، سکنہ شاہی تمپ جیونی، سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی افراد کے مطابق نوجوان ساحل پر موجود تھا کہ اچانک گہرے پانی میں جا گرا اور ڈوب گیا۔ریسکیو ٹیم اور مقامی افراد نے فوری کارروائی کی، تاہم نوجوان کو بچایا نہیں جا سکا اور لاش مقامی حکام کے حوالے کر دی گئی۔مقامی کمیونٹی نے نوجوان کی اچانک موت پر شدید دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ حکام نے شہریوں اور نوجوانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ساحل پر احتیاطی تدابیر کے بغیر نہ جائیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
گوادر،سمندر میں ڈوبنے سے نوجوان واحد بخش جاں بحق

ٹیگز:
گوادر
