دالبندین(ڈیلی گرین گوادر) دالبندین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایران زاہدان کے قبائلی رہنما شہید سردارعبدالقیوم محمد حسنی کے صاحبزادے سردارحسین محمدحسنی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
دالبندین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق

ٹیگز:
دالبندین
