ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ مراد جمالی کی سبزی منڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف تاجر سیٹھ منیر لانگو شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی تاجر کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ڈیرہ مراد جمالی، سبزی منڈی میں فائرنگ سے معروف تاجر سیٹھ منیر لانگو جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
