کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ اتحاد کالونی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص اصغر ولد محمد اکرم جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ ` تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
