کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیراعظم کی سیاسی ٹیم کے رکن برائے بلوچستان، رکن قومی اسمبلی و صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان جمال شاہ کاکڑ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبے کے عوام کو درپیش معاشی، ترقیاتی اور سماجی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ صوبے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور ان کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے۔سینیٹر (ر) نصیب اللہ بازئی نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کے خاتمے اور صوبے کی ترقی کیلئے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مرکز اور صوبے کے درمیان تعاون کے ذریعے بلوچستان میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔
بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت پرعزم ہے، اعظم نذیر تارڑ

ٹیگز:
اعظم نذیر تارڑ
