ا سلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کے باعث دھماکے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں مرمت کے دوران ہوا ، دھماکے کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے۔ کورٹ نمبر 6 بھی متاثر سلینڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے اور ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔دھماکے کے باعث کینیٹین میں فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر دھماکے سے 4 افراد زخمی

ٹیگز:
سپریم کورٹ
