لاہور (ڈیلی گرین گوادر) اداکار زاہد احمد نے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شو فحاشی کو فروغ دے رہا ہے اور اس کے پیچھے ایک خطرناک سوچ اور ایجنڈا کارفرما ہے۔زاہد احمد نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے شو یا خیال کی تائید نہیں کریں گے جو کسی بھی طرح کی فحاشی کو فروغ دے۔زاہد احمد کے مطابق انہیں اس شو کی اناؤنسمنٹ کے دن سے ہی اعتراض تھا اور وہ اس بات کی کھوج میں رہے کہ اسے کس نے پروڈیوس کیا ہے، تاہم کسی کو بھی اس کی پروڈکشن ٹیم کے بارے میں علم نہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ میزبان عائشہ عمر سے اس بارے میں نہیں پوچھ سکتے کیونکہ وہ اس شو کو مثبت نظر سے نہیں دیکھتے اور نہ ہی وہ انہیں ذاتی طور پر زیادہ جانتے ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی دلچسپی اس بات میں ہے کہ اس شو کے پیچھے وہ پروڈیوسر کون ہے جس نے ایک خاص سوچ کے تحت اسے تیار کیا، کیونکہ وہ جانتا ہوگا کہ یہ پروگرام ہماری معاشرتی اور مذہبی اقدار کے خلاف ہے۔
’لازوال عشق‘ فحاشی کو فروغ دے رہا ہے، زاہد احمد

ٹیگز:
زاہد احمد
