بیروت (ڈیلی گرین گوادر) جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفیل) کے اہلکاروں نے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔اسرائیلی ڈرون نے ان کی ٹیم کے اوپر ’جارحانہ انداز‘ میں پرواز کی۔بیان میں کہا گیا کہ ڈرون کی پرواز کے بعد امن فوج کے اہلکاروں نے ’دفاعی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو ناکارہ بنا دیا‘۔ یونیفیل کے مطابق اس واقعے کے فوراً بعد ایک اور اسرائیلی ڈرون نے امن مشن کے قریب گرینیڈ پھینکا جبکہ ایک اسرائیلی ٹینک نے ان کی جانب فائرنگ کی۔ امن فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں امن فوج کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پیر کے روز کہا کہ ڈرون جنوبی لبنان کے سرحدی قصبے کفرکلا میں اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کے قریب موجود تھا اورمعمول کی پرواز کررہا تھا۔
لبنان ` اقوام متحدہ کی امن فوج نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

ٹیگز:
لبنان
