کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 پلاسٹک ہول سیل دکانیں سیل کر دیں، 10 افراد کو گرفتار جبکہ 7 افراد کو جیل منتقل کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 410 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک تھیلے ضبط کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے نواں کلی، جناح ٹاؤن، مسجد روڈ، طوغی روڈ، کاسی روڈ، سریاب روڈ، برما ہوٹل سمیت مختلف علاقوں میں ممنوعہ پلاسٹک تھیلے بیچنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔کارروائیاں اسپیشل مجسٹریٹ (سریاب) عزت اللہ، اسپیشل مجسٹریٹ (صدر) حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ (سٹی) ڈاکٹر عمران زیب کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
کوئٹہ میں 8 پلاسٹک ہول سیل دکانیں سیل، 10 افراد کو گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ
