قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)قلعہ عبداللہ کے علاقے ماچکہ ماندہ میں ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق افغانستان کے صوبہ ہلمند سے بتایا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد ڈاکو 18 لاکھ روپے نقدی اور ایک شخص کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ لاش کو قلعہ عبداللہ بازار میں واقع ڈاکٹر گلزار میڈیکل منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
قلعہ عبداللہ،ماچکہ ماندہ میں ڈاکوں کی فائرنگ سے افغان شہری جاں بحق

ٹیگز:
قلعہ عبداللہ
