رکنی (ڈیلی گرین گوادر)رکنی روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کندھی کے علاقے لنڈی کے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔جاں بحق نوجوانوں میں ایک نورین حسنی کا بیٹا جبکہ دوسرا رحیم حسنی کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور رشتہ داروں و اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ رکنی روڈ پر ایسے حادثات روزانہ پیش آتے ہیں، مگر تاحال حکام کی جانب سے کوئی مثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ پر رفتار کی حد مقرر کی جائے اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔
رکنی روڈ پر المناک حادثہ، لنڈی کے دو نوجوان جاں بحق

ٹیگز:
رکنی
