قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں لیویز فورس کے اہلکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس میں ضم ہونے کی مخالفت کردی تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیاہے جس کے بعد لیویز فورس پورے بلوچستان میں سراپا احتجاجاس سلسلے میں لیویز فورس قلات کی جانب سے پر ہجوم احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں لیویز فورس قلات کے تمام عہدیداروں سمیت دیگر اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کا آغاز لیویز ہیڈ کوارٹر سے شروع ہوکر قلات شاہی بازار ہسپتال روڈ ہربوئی روڈ دربار روڈ اور مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوے واپس لیویز ہیڈ کوارٹر قلات میں اختتام پزیر ہوا۔ لیویز اہلکاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوے تھے جن پر لیویز فورس کا پولیس میں انضمام نامنظور۔ لیویز فورس زندہ آباد کے نعرے درج تھے۔اس موقع پر لیویز فورس کے افسران اور جوانوں نے خطاب کرتے کہا کہ لیویز فورس ایک مثالی فورس ہے جو کہ 142 سال قدیم ہے امن وامان کے قیام میں لیویز فورس بلوچستان کا کردار نمایاں ہے وطن عزیز کے لیئے لیویز جوانوں نے جانوں کی قربانیاں دی ہے قبل ازیں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا ناکام تجربہ کیا گیا اب ایک مرتبہ پھر وہی ناکام کوشش جاری ہے ہم حکومت بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ عدالت عالیہ کے اسٹے آرڈر پر عملدرآمد یقینی بنائے اور انضمام سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس کیاجائے
قلات میں لیویز فورس کے اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ ٗپولیس فورس میں ضم ہونے کی مخالفت

ٹیگز:
قلات
