زیارت (ڈیلی گرین گوادر) دو ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنرمحمدافضل کا بیٹا ہرنائی سے برآمد پولیس کے مطابق مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی کے علاقے زردآلو پہنچ گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیابی کے بعد ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے پاس ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور ان کے بیٹے کو 2 ماہ قبل اغواء کر لیا گیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر زیارت تاحال بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
مغوی اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کا بیٹا ہرنائی زردآلو سے برآمد

ٹیگز:
محمد افضل
