کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال اور بلوچستان کابینہ کی رکن و صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے آغا سراج درانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ مرحوم نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وڑن کے مطابق پارٹی کو منظم اور فعال رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے سندھ اسمبلی میں بطور اسپیکر پارٹی کی مثالی نمائندگی کی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ایک اور تعزیتی پیغام میں انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا پی پی رہنماء آغا سراج درانی کے انتقال اور راحیلہ حمید درانی کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ٹیگز:
امیر حمزہ
