واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) امریکی ریاست ٹینیسی میں دھماکا خیز مواد تیار کرنے والے ایک کارخانے میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہو گئے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے جبکہ حکام نے عوام کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہک مین کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اپنے فیس بک پیج پر تصدیق کی کہ ’بک سنورٹ علاقے میں واقع ’ایکیوریٹ انرجیٹک سسٹمز‘ نامی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے‘۔بیان میں کہا گیا کہ ’ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ علاقے میں جانے سے گریز کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں‘۔ہک مین کاؤنٹی کے میئر کے دفتر نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا دھماکے کی وجوہات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔تاہم ہمفریز کاؤنٹی کے شیرف کرس ڈیوس نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں ’کچھ ہلاکتیں‘ ہوئی ہیں اور ’متعدد افراد لاپتا‘ ہیں۔این بی سی نیوز کے مطابق کرس ڈیوس نے کہا کہ ’اس وقت کئی افراد ایسے ہیں جن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ ہلاک ہونے والے کچھ افراد کی شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے‘۔
امریکا ` دھماکا خیز مواد کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، متعدد افراد ہلاک، کئی لاپتا

ٹیگز:
امریکا
