سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) سنجاوی کے پہاڑی علاقے غبرگ ویالہ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سنجاوی منتقل کر دیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی ہے، اور انتظامیہ نے مقامی پولیس اور لیویز کے ہمراہ لاش کی قانونی اور طبی جانچ کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ہلاکت کے محرکات اور لاش کی شناخت کی جا سکے۔
سنجاوی، پہاڑی علاقے غبرگ ویالہ کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ٹیگز:
سنجاوی
