چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن میں اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ نے رسالدار حاجی جہانگیر خان کاکڑ کے ہمراہ افغان مہاجرین کے لیے قائم کردہ ہولڈنگ کیمپ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کیمپ میں فراہم کی گئی سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہولڈنگ کیمپ واپس جانے والے مہاجرین کے لیے عارضی پناہ گاہ کے طور پر قائم کیا گیا ہے، جہاں انہیں کھانے، صحت اور رہائش سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کیمپ میں کسی بھی کمی بیشی کو جلد دور کیا جائے گا تاکہ مہاجرین کے لیے محفوظ اور آرام دہ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ افغان مہاجرین بلا خوف و خطر اپنی ضرورتیں پوری کر سکیں اور ان کا قیام محفوظ رہے۔
چمن ` افغان مہاجرین کے لیے تمام سہولیات موجود، کمی بیشی دور کی جائے گیا، امتیاز علی بلوچ

ٹیگز:
چمن
