کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری اطلاعات و پبلک ریلیشنز بلوچستان عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں جدید طرزِ حکمرانی کے نفاذ کے لیے محکمہ اطلاعات و پبلک ریلیشنز میں بھی ای۔فائلنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں عملی اقدامات شروع ہو چکے ہیں اور جلد ہی اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ای۔فائلنگ سسٹم کا مقصد محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانا، عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ اس نظام کے تحت فائلوں کی تیاری اور منظوری کا عمل کاغذی کارروائی سے آزاد ہو جائے گا اور تمام مراحل کمپیوٹرائزڈ انداز میں نمٹائے جائیں گے، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ فیصلوں میں غیر ضروری تاخیر کا بھی خاتمہ ہوگا سیکرٹری اطلاعات و پبلک ریلیشنز نے کہا کہ ای۔فائلنگ سے محکمے کی کارکردگی مزید مؤثر اور شفاف ہو جائے گی اور عام شہریوں کو بھی براہِ راست مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہمیشہ ٹیکنالوجی کے ذریعے گورننس کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور دیا ہے اور محکمہ اطلاعات اس وژن کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے پرعزم ہے عمران خان نے کہا کہ ای۔فائلنگ کے نفاذ سے محکمہ اطلاعات و پبلک ریلیشنز میں نہ صرف افسران اور عملے کی صلاحیتیں بہتر ہوں گی بلکہ صوبے میں شفاف حکمرانی کے عمل کو بھی تقویت ملے گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ محکمہ اطلاعات صوبے کے دیگر محکموں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اس نظام کو بروقت نافذ کرے گا تاکہ بلوچستان میں کاغذی کارروائی کی جگہ ڈیجیٹل نظام کو رواج دیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق صوبے میں جدید طرزِ حکمرانی کے نفاذ کے لیے محکمہ اطلاعات و پبلک ریلیشنز میں بھی ای۔فائلنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے،سیکرٹری اطلاعات و پبلک ریلیشنز بلوچستان عمران خان

ٹیگز:
عمران خان
