یروشلم (ڈیلی گرین گوادر) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ہیں، یہ دورہ اس واقعے کے کم از کم ایک ہفتے بعد ہو رہا ہے, جب اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے امریکا کے اتحادی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق روبیو کا استقبال امریکی سفیر مائیک ہکبی سمیت دیگر حکام نے ہوائی اڈے پر کیا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اپنی اہلیہ جینیٹ دوسدیبس روبیو کے ہمراہ اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر پہنچے۔یہ ان کا جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد دوسرا دورہ ہے، اور اس موقع پر وہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکا کے عزم کی تجدید اور غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی پر زور دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
قطر پر حملے سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہونگے ٗ امریکی وزیر خارجہ ربیو

ٹیگز:
امریکی وزیر
