مستونگ:مستونگ کے علاقے ببری میں نامعلوم مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر پیاز سے لوڈ پک اپ گاڑی کو گن پوائنٹ پر چھین لیا۔ واقعہ گزشتہ شب تقریبا 9 بجے پیش آیا۔گاڑی کے مالک عبدالحمید پرکانی، جو نوشکی کے علاقے گوری سے تعلق رکھتے ہیں، کے مطابق ان کی پک اپ پیاز لے کر جا رہی تھی کہ ببری کے مقام پر 9 سے 10 مسلح افراد نے گاڑی کو روکا اور اسلحے کے زور پر گاڑی اور سامان چھین کر لے گئے۔واقعے کے دوران مسلح افراد نے گاڑی میں سوار افراد سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا بھی چھین لیں۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔عبدالحمید پرکانی نے مستونگ کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی اور سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔
مستونگ،مسلح افراد قومی شاہراہ پر پیاز سے لوڈ پک اپ گاڑی چھین کر فرار

