گوادر(ڈیلی گرین گوادر) گوادر کے جنت بازار میں موبائل فون کی دکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے جنت بازار میں واقع موبائل فون کی دکان پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں دکان میں موجود تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی شناخت شوکت، اس کے بیٹے باقر اور ظفر کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے بتایا گیا ہے۔
گوادر، جنت بازار میں موبائل فون کی دکان پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

ٹیگز:
گوادر
