کوئٹہ:عدالت عالیہ بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس جسٹس جناب روزی خان بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر ایک شکایتی سیل قائم کردیا گیا ہے، جو ممبر انسپیکشن ٹیم (ایم۔آئی۔ٹی) کی نگرانی میں کام کرے گا۔اس شکایتی سیل میں عوام اپنی شکایات عدالت عالیہ کی ویب سائٹ، ڈاک، کورئیر یا عدالت عالیہ اور ضلعی عدالتوں میں نصب شکایتی بکس کے ذریعے درج کراسکتے ہیں۔ اس اقدام سے عدلیہ میں شفافیت لانے میں مدد ملے گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سائلین جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے، بشمول واٹس ایپ، اپنے کیسز سے متعلق معلومات اور رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔
عدالت عالیہ بلوچستان میں شکایتی سیل قائم

