دالبندین:دالبندین میں زمباد گاڑی اور بائوزر کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر لاگاپ کے مقام پر زمباد گاڑی اور بوزر میں حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں دونوں گاڑیوں میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ زمباد ڈرائیور عبدالقیوم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جبکہ دیگر دو زخمیوں کو پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کیا گیا، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لونگ خان نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں کوئٹہ ریفر کردیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔
دالبندین،زمباد گاڑی اور بائوزر میںت صادم ،ایک شخص جاں بحق ،دو افراد زخمی

