ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآبادد کے علاقے تمبو قیدی شاخ گوٹھ ولی محمد میں زہری اور جتک قبائل کے درمیان مسلح تصادم فائرنگ دو افراد ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود قیدی شاخ گوٹھ ولی محمد میں زہری اور جتک قبائل کے درمیان مسلح تصادم فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد انور زہری اور محمد عالم جتک ہلاک ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے حالات پر قابو پاکر مرنے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیںجہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیںپولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شرو ع کردی۔
نصیرآباد، زہری اور جتک قبائل کے درمیان مسلح تصادم ، دو افراد ہلاک

