لاہور (ڈیلی گرین گوادر) یوم ازادی کی تقریبات کے سلسلے میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور کی اہم سرگرمیوں میں سے ایک سرگرمی لاہور پریس کلب اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور کی زیر اہتمام طالبات کے درمیان ملی نغموں کا دلچسپ مقابلہ ہے جو کہ اج پریس کلب لاہور کے نثار عثمانی ہال میں منعقد ہوگا- ڈائریکٹر میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید مہمان خصوصی ہوں گی -اس کے علاوہ جے ائی یوتھ ڈیسک کی نگران عروشہ عامر بھی اس تقریب سے خطاب کریں گے تقریب میں طالبات خوبصورت ملی نغمے پیش کریں گی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعامات بھی دیے جائیں گے#
لاہور پریس کلب اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام طالبات کے لیے ملی نغموں کا مقابلہ اج ہوگا

ٹیگز:
لاہور
