کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)خروٹ آباد پولیس نے منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے کزن کی منگنی میں ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کے ہی دو کزن گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع سے پستول، کارتوس اور گولیوں کے خول برآمد کر لیے ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ، منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دو افراد زخمی ملزم گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ
