کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)دشت کے قریب تیرہ میل کے مقام پر ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا گاڑی نے موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی، جس کے باعث دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق مزدا گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ حادثے کی شدت اس قدر تھی کہ متاثرین کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ ملا۔یو این اے کو موصولہ معلومات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔حادثے کے بعد علاقے میں کہرام برپا ہو گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔ مقامی افراد نے غفلت برتنے والے ڈرائیورز اور تیز رفتاری کے بڑھتے ہوئے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور لاپروا ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
دشت تیرہ میل میں تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹیگز:
دشت تیرہ
