کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں پر ناجائز تجاوزات ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نرمی کی کوئی گنجائش نہیں، نان رجسٹرڈ گاڑیاں، بلیک شیشے والی گاڑیاں اور شور و دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک 1610 بلیک شیشے والی گاڑیوں اور 850 نان رجسٹرڈ، فینسی اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ درجنوں چالان کیے گئے جبکہ سینکڑوں موٹرسائیکل تھانوں میں بند کیے جا چکے ہیں۔ایس ایس پی ٹریفک کے مطابق، شہر میں نو پارکنگ زون کا اطلاق کیا جا رہا ہے تاکہ تجارتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی میں والدین کو بھی شامل کیا جائے گا۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے گریز کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور عوام کی سلامتی کو کسی صورت دا ؤپر نہیں لگنے دیں گے۔
شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ٗ ڈاکٹر سمیع ملک

ٹیگز:
ڈاکٹر سمیع ملک
