دکی(ڈیلی گرین گوادر)دکی کے علاقے میں کوئلے کی ایک بند کان سے دو سگے بھائیوں کی لاشیں برÈمد ہوئی ہیں، جن کے بارے میں پولیس اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت محمد حسن اور محمد ہاشم پسران میرزا خان قوم ملاخیل سکنہ کلی ملا عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں بھائی مبینہ طور پر گھر سے ناراض ہو کر نکلے تھے اور بعد میں ان کی لاشیں کوئلے کی ایک بند کان سے ملی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دکی،کوئلے کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو بھائی جاں بحق

ٹیگز:
دُکی
